نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں مجالس منعقد کی گئیں اور جلوس برآمد کیے گئے، عزاداروں نے واقعہ کربلا کا ذکر کیا۔
کراچی میں چہلم کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔
لاہور، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، حافظ آباد، میرپور، گھوٹکی، بنوں، ہنگو، جھنگ، بہاولپور، بہاولنگر، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، ڈیرہ اسماعیل خان، پاراچنار، گلگت، اسکردو سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد کیےگئے اور شہدائے کربلا کی یاد میں مجالس برپا کی گئیں۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد تھی جبکہ موبائل فون اور ڈیٹا سروس بھی بند رہی۔