پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیا کریں، ورکرز پر جو الزامات لگائے گئے اس کے ٹھوس شواہد موجود نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پولیس کی جانب سے فائرنگ کی فوٹیجز موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست غلط رویہ اپنا کر شہریوں کو دہشت گرد بناکر پیش کررہی ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ 9 مئی سے متعلق ہم سی سی ٹی وی وڈیو کا مطالبہ کررہےہیں، پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سویلین کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہیے۔
شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ ٹی ٹی پی کے لوگ پی ڈی ایم کے دور حکومت میں یہاں لائے گئے، اس کے ثبوت موجود ہیں۔