• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ان پر افسوس ہوتا ہے جنہیں اردو نہیں آتی اور اس پر فخر بھی کرتے ہیں: حنا خواجہ بیات

حنا خواجہ بیات— فائل فوٹو
حنا خواجہ بیات— فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ و میزبان حنا خواجہ بیات نے اردو زبان سے ناواقفیت پر فخر اور برطانوی اور امریکی لہجہ اپنانے والوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ برطانوی اور امریکی زبان سیکھنے سے پہلے اردو سے واقف ہونا ضروری ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کے کمنٹ کا ایک اسکرین شاٹ خوب وائرل ہو رہا ہے۔

وائرل اسکرین شاٹ میں اداکارہ نے ایسے پاکستانیوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے جو اپنی زبان اردو سے واقف نہیں ہیں اور اس بات پر فخر بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ آپ کوئی بھی لب و لہجہ اپنا لیں چاہے برطانوی یا امریکی وہ نقلی ہی دکھائی دے گا، ہر ایک کو اپنی گرومنگ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پہلے اپنی قواعد پر کام کریں، پھر نئے الفاظ کا ذخیرہ جمع کریں، پھر لب و لہجہ اپنائیں۔

حنا بیات کا کہنا ہے کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ باآسانی لوگ یہ کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں اردو نہیں آتی اور اس پر فخر بھی کرتے ہیں۔  

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ جب اپنی زبان اور ثقافت کا چھوڑ دیں گے تو اپ اپنی شناخت خود کھودیں گے، غیروں کی زبان سیکھنے سے پہلے اپنی زبان سے واقف ہونا ضروری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید