• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کو توڑ پھوڑ کا کیس: عمر ایوب و دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب—فائل فوٹو

9 مئی کو توڑ پھوڑ کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب، احمد خان بچھڑ اور دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے کیس کی کارروائی 29 اگست تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے مقدمے میں 300 سے زائد ملزمان نامزد ہیں۔

قومی خبریں سے مزید