وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملازمین کا یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے فیصلے کے خلاف دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین ہیڈکواٹرز سے ڈی چوک پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق ڈی چوک کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
ڈی چوک پر قیدی وینز اور واٹر کیننن پہنچا دی گئی ہیں۔
یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔