• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں بارشیں، تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اختیار ڈپٹی کمشنر کو دے دیا گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ بھر میں بارشوں کی صورتِ حال کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اختیار ڈپٹی کمشنر دے دیا گیا۔

اس حوالے سے محکمۂ تعلیم سندھ نے ضلعی ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھا ہے اور کہا کہ بارشوں میں تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اختیار ڈپٹی کمشنر کو ہوگا۔

محکمۂ تعلیم نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محکمۂ تعلیم سے مشاورت کے بعد اپنے ضلع میں چھٹی کرنے کا مجاز ہو گا۔

واضح رہے کہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم کا مرکز سندھ میں داخل ہو چکا ہے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سرفراز نے کہا ہے کہ ڈیپ ڈپریشن کا مرکز ننگر پارکر کے قریب ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں سسٹم کراچی کے جنوب بحیرۂ عرب تک آ سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سسٹم کے باعث شہرِ قائد میں آج وقفے وقفے سے معتدل سے موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے، کل بھی تیز اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 31 اگست تک سندھ میں سسٹم بارش کا سبب بنے گا۔

قومی خبریں سے مزید