پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ چین کی لیڈرشپ اپنے ملک اور دنیا میں انقلاب لے کر آئی۔
اسلام آباد میں فرینڈز آف سلک روڈ کے عنوان سے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ چین نے گلوبل طاقت کا نیا ڈیولپمنٹ ماڈل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان میں سی پیک منصوبہ شروع کیا۔
شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کمیونسٹ پارٹی سے اچھے تعلقات ہیں، آصف زرداری نے اپنے پچھلے دور میں چین کے کئی دورے کیے۔