• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’فیصل قریشی سے 10 سے 12 سال بڑی ہوں‘ اہلیہ کا صارف کو کرارا جواب

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی معروف اداکار ومیزبان فیصل قریشی کی اہلیہ نے ثناء فیصل نے عمر سے متعلق سوال پوچھنے والی سوشل میڈیا صارف کو کھرا جواب دیا ہے۔

فیصل قریشی اور اہلیہ ثناء فیصل اکثر اوقات ہی ایک دوسرے کے ساتھ تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں اداکار فیصل قریشی نے اہلیہ کے ہمراہ ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی ہے۔

تصویروں پر مبنی اس ویڈیو پوسٹ میں فیصل قریشی نے اپنی ہمسفر کو شادی کی سالگرہ مبارک باد دی ہے اور اُنہیں ’ثناء جی‘ کہہ کر پکارا ہے۔


فیصل قریشی نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ 14 سال کی یادیں، ہنسی اور آنسو، میں آپ کے ساتھ ان سب کا اشتراک کرنے کے لیے بہت شکر گزار ہوں، سالگرہ مبارک ہو۔

اس پوسٹ پر عام و معروف شخصیات کی جانب سے جوڑی کو شادی کی چودھویں سالگرہ کے موقع پر مبارک باد اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل ثناء فیصل کی جانب سے اپنی تصویروں پر مبنی ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی، اس پوسٹ پر جہاں تعریفی کمنٹس آئے وہیں ایک خاتون صارف نے ثناء فیصل سے عمر سے متعلق سوال پوچھ ڈالا۔

خاتون صارف نے کمنٹ سیکشن میں پوچھا کہ آپ فیصل بھائی سے کتنی بڑی ہیں؟

اس کے جواب میں ثناء فیصل نے لکھا کہ 10 سے 12 سال بڑی ہوں، امید ہے آپ کے جلتے سینے میں ٹھنڈ پڑ گئی ہو گی۔


دیکھتے ہی دیکھتے ثناء فیصل کا یہ جواب وائرل ہو گیا جسے متعدد دیگر پیجز کی جانب سے خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔

ثناء فیصل کے اس جواب کی جہاں کچھ صارفین تعریف کر رہے ہیں، وہیں کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ایک سادہ سا سوال تھا جس کا ثناء سادہ جواب بھی دے سکتی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید