جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہڑتال کا فیصلہ تاجر براداری، صنعت کاروں اور عوام کا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی ہر طبقے کو ریلیف دلانے کی جہدوجہد کر رہی ہے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ آج ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی، بجلی، پیٹرول ٹیکسوں آئی پی پیز سے تنگ عوام ہڑتال کریں گے۔
یاد رہے کہ بجلی کے بھاری بلوں، ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف جماعتِ اسلامی کی اپیل پر آج ہڑتال کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں کاروبارِ زندگی معطل، بازار اور دکانیں بند ہیں۔
تاجر تنظیموں نے بھی آج کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔