• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کو خود توسیع سے انکار کرنا چاہیے: بیرسٹر محمد علی سیف

بیرسٹر محمد علی سیف ---فائل فوٹو
بیرسٹر محمد علی سیف ---فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات برائے خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی توسیع کے لیے آئین میں ترمیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہو گی، چیف جسٹس کو خود توسیع سے انکار کرنا چاہیے۔

بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت اعلیٰ عدلیہ کی آزادی چھیننے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، جعلی حکومت کے غیر آئینی اقدام کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مینڈیٹ چور حکومت اپنی حکومت بچانے کے لے ہر غیر آئینی اقدام کر رہی ہے، فارم 47 کے ذریعے حکومت بنا کر ملک اور قوم کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

 بیرسٹر محمد علی سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا کر سیاست کی نذر کیا گیا، شریف خاندان کی وجہ سے ملک اس وقت بدترین دور سے گزر رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید