فیصل آباد کے چوک گھنٹہ گھر پر جماعت اسلامی کے تاجروں کے احتجاج کے دوران کشیدگی دیکھنے میں آئی۔
تاجروں کے احتجاج میں بعض مخالفین گھس آئے اور ایک دوسرے کو دھکے دیے۔
بازار بند کرانے کے مخالف افراد کی جانب سے بازار کھلوانے کی کوشش کی گئی۔
بعد ازاں چوک گھنٹہ گھر میں کشیدگی کے باعث پولیس کی نفری طلب کر لی گئی۔
یاد رہے کہ بجلی کے بھاری بلوں، ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف جماعتِ اسلامی کی اپیل پر آج ہڑتال کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں کاروبارِ زندگی معطل، بازار اور دکانیں بند ہیں۔
تاجر تنظیموں نے بھی آج کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔