بین الااقومی ریٹنگ ایجنسی (موڈیز) نے پاکستان کی ریٹنگ ایک درجہ بہتر کر دی۔
موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ Caa2 کر دی گئی، پاکستانی معیشت کا منظر نامہ مثبت ہے۔
موڈیز کے مطابق پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتِ حال پر ریٹنگ Caa2 کی گئی ہے۔
ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی لیکوڈٹی صورتِ حال میں معمولی بہتری بھی ریٹنگ بہتر ہونے کا سبب ہے۔
موڈیز نے کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی بھی ریٹنگ بہتر ہونے کا سبب ہے۔