• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی میں اختلافات: عارف علوی کی وزیراعلیٰ کے پی و دیگر سے ملاقاتیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق صدر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما عارف علوی نے پارٹی میں اختلافات کے معاملے پر ملاقاتیں شروع کردیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عارف علوی نے پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور ناراض پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ذرائع نے بتایا کہ صدر نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی عاطف خان، جنید اکبر اور سابق صوبائی وزیر شکیل خان سے بھی ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عارف علوی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو وزیراعلیٰ علی امین کے خلاف بیانات دینے سے روک دیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عاطف خان سمیت دیگر رہنماؤں نے عارف علوی کو مخالفانہ بیانات نہ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ذرائع کے مطابق عارف علوی نے رہنماؤں کو جلد بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی۔

یاد رہے کہ شکیل خان کی صوبائی کابینہ سے برطرفی کے بعد پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آئے تھے، عاطف خان اور جنید اکبر نے شکیل خان کے حق میں بیان دیا تھا۔

دوسری طرف شیر علی ارباب نے بھی خیبر پختونخوا سے متعلق گڈ گورننس کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید