• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سب سے زیادہ اور کم بارش کس علاقے میں ہوئی؟

 
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سے ہی وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 15.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گلشن حدید 13، قائدآباد 11.5 اور کیماڑی میں 8.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 اولڈ ایئرپورٹ 6.9 اور جناح ٹرمینل پر 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گڈاپ 2.3، ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 2.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے کم بارش صدر میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید