بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے روپوش پارٹی رہنماؤں کو روپوشی ختم کر کے باہر نکلنے اور گرفتاریاں دینے کی ہدایت کردی۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں خود قید ہوں اور باقی رہنما بھی ڈر کو چھوڑیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ روپوش رہنما گرفتاریاں دیں، ان پر جو بھی الزام ہے، اس کا سامنا کریں، گرفتاریاں دے کر عدالتوں سے ضمانتیں حاصل کریں۔
یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما روپوش ہیں۔
بانی پی ٹی آئی ان دنوں توشہ خانہ کے نئے کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔