بارش کی وجہ سے کراچی ایئرپورٹ کی چھتیں ٹپکنے لگیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل کے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج کی چھت ٹپک رہی ہے، ٹرمینل کے واک وے ایریا اور طیارے تک پہنچانے والے گیٹ نمبر 22 کی چھتوں سے بھی پانی آنے لگا۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے بارش کے پانی کو روکنے کےلیے جگہ جگہ بالٹیاں رکھ دیں۔
ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل کی بلڈنگ پرانی ہوگئی ہے، جناح ٹرمینل کی چھت کی واٹر پروفنگ پہلے کر چکے ہیں، بارش رکنے کے بعد جناح ٹرمینل کی چھت کی دوبارہ واٹر پروفنگ کی جائے گی۔