• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ بلدیات پنجاب میں 17 چیف آفیسرز کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

محکمہ بلدیات پنجاب میں 17 چیف آفیسرز کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔

لاہور سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی منڈی احمد آباد ہما فاطمہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ ارحم نذیر کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی منڈی احمدآباد تعینات کردیا گیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد عمران کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ہارون آباد تعینات کر دیا گیا۔ محسن مظہر چیف آفیسر جڑانوالہ اور محمد فیصل چیف آفیسر سمندری تعینات کر دیے گئے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ظفر اقبال چیف آفیسر چک جھمرہ اور مزمل محمود چیف آفیسر ملکوال تعینات ہوگئے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق آصف جاوید چیف آفیسر دریاخان اور سمیرا سمیع اللّٰہ چیف آفیسر گھکڑ منڈی تعیناتی کی گئی ہیں۔ تقرری کے منتظر خالد رشید چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نوشہراں ورکاں تعینات ہوئے ہیں۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق سید سبطین حیدر بخاری چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان اور عامر رؤف ڈسٹرکٹ کونسل راجن پور میں ڈسٹرکٹ آفیسر تعینات کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید