• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اسٹریٹ کرمنل کو 23 سال قید کی سزا

کراچی کی مقامی عدالت نے اسٹریٹ کرائم میں گرفتار ملزم جاوید جوکھیو کو 23 سال قید کی سزا سنادی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے اسٹریٹ کرائم میں گرفتار ملزم جاوید جوکھیو کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 23 سال قید کی سزا سنائی اور مجرم کو ضمانت منسوخ کرکے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

جاوید جوکھیو اور ساتھی نے نیپا چورنگی پر شہری سے موبائل فون چھینا تھا۔

قومی خبریں سے مزید