• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارکھان سے مقامی صحافی حیات خان گزشتہ روز سے لاپتہ

اسکرین گریب/فائل فوٹو
اسکرین گریب/فائل فوٹو

 بلوچستان کا ایک اور مقامی صحافی لاپتہ ہو گیا۔

بلوچستان کے ضلع بارکھان سے مقامی صحافی حیات خان گزشتہ روز سے لاپتہ ہیں، وہ ایک نیوز چینل کے ساتھ بطور نمائندہ وابستہ ہیں۔

صحافی حیات خان کے اہلِ خانہ نے حکومت اور اعلیٰ حکام سے ان کی بحفاظت بازیابی میں مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب بارکھان کی تحصیل رکھنی میں صحافی حیات خان کی بازیابی کے لیے ریلی نکالی گئی، جس میں مقامی صحافی اور نوجوان اتحاد تنظیم کے کارکن نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے بارکھان کے صحافی حیات خان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔

شرکاء نے کہا کہ بارکھان سے مقامی صحافی حیات خان گزشتہ روز سے لاپتہ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید