• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شافع حسین سے آسٹرین توانائی کمپنی کے وفد کی ملاقات

صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین ــــ فائل فوٹو
صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین ــــ فائل فوٹو 

صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں دی جارہی ہیں۔

 لاہور میں شافع حسین سے آسٹریا کی توانائی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

آسٹرین کمپنی نے پنجاب میں 10اور 20 میگا واٹ کے ہائیڈل پاور کے منصوبے لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

کمپنی کے ایڈوائزرکمپنی مسٹرفریذ ہولزنگر نے بتایا کہ ہماری کمپنی الیکٹرو میکنیکل آلات اور سروس میں مہارت رکھتی ہے۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں دی جارہی ہیں، صوبے میں پن بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ آسٹریا کے سرمایہ کار کھلے دل سے سرمایہ کاری کریں، ہم ہر طرح کی سہولت دیں گے۔

یاد رہے یہ آسٹرین کمپنی اس سے پہلے پاکستان میں غازی بروتھا ہائیڈل سمیت متعدد منصوبے کامیابی سے مکمل کر چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید