• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا وقت مکمل، تنظیمی ڈھانچہ ختم ہو چکا: ممبر الیکشن کمیشن

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے  انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

جے یو آئی کے معاون وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ جے یو آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن صوبوں میں ہو رہے ہیں، اس کے بعد وفاقی سطح کے ہوں گے، ہم نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے کہ تھوڑا وقت دیا جائے۔

اس دوران ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے کہا کہ جے یو آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کی مدت 7 جولائی سے مکمل ہو چکی ہے۔

ممبر الیکشن کمیشن، خیبرپختونخوا  نے کہا کہ وقت مکمل ہونے پر تنظیمی ڈھانچہ ختم ہوچکا ہے۔

الیکشن کمیشن ممبر سندھ نے ہدایت کی کہ اگلی سماعت پر آ کر دلائل دیں۔

بعد ازاں کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید