• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف برادران اپنے آئی پی پیز کے پیسے تو ختم کریں: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ مخصوص طبقہ آئی پی پیز کے نام پر مراعات حاصل کر رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یہ تنخواہ دار طبقے سے کہتے ہیں کہ ٹیکس دو، آئی پی پیز کے مگرمچھ ٹیکس نہیں دیتے۔

اُنہوں نے کہا کہ 5 آئی پی پیز کے معاہدے پورے ہو چُکے ہیں، ان کو فارغ کریں، یہ سب لوگ معاہدوں پر آپس میں ملے ہوئے ہیں۔

امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ آئی پی پیز ہزاروں ارب روپے ٹیکس کھا چکے ہیں، جو بجلی بن نہیں رہی، استعمال نہیں ہو رہی عوام اس کے پیسے دے رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ شریف برادران اپنے آئی پی پیز کے پیسے تو ختم کریں، اگر یہ آئی پی پیز کے پیسے ختم کرتے ہیں تو 25 روپے فی یونٹ بل میں کمی ہو سکتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ چین ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، وہ ہمارا دوست ہے، چین کے پاکستان میں بہت سے اسٹیک ہیں، معدنیات کی دریافت میں بھی اس کا بڑا ہاتھ ہے، چین سے بات ہو سکتی ہے ،ایسی بات نہیں کہ وہ بات نہ سنے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ لوگ جب خود اپنے لیے کچھ کرنے کو تیار نہیں تو چین سے کیا بات کریں گے؟ اپنی مراعات کو خود کم کرنے والے ہونے چاہئیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے یہ بھی کہا کہ تاجروں کا ہڑتال کرنا آسان نہیں ہے، جماعت کے کارکن تاجروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید