• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیلی میل کے آرٹیکل میں بانیٔ پی ٹی آئی کے حقائق دنیا کے سامنے رکھے ہیں: بیرسٹر عقیل

وزیرِ اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ ڈیلی میل کے آرٹیکل میں بانیٔ پی ٹی آئی کے حقائق دنیا کے سامنے رکھے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی حقیقت دنیا کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا نے بانیٔ پی ٹی آئی کو ڈس گریس کا لقب دیا، بانیٔ تحریکِ  انصاف نے پاکستان کے آئین و قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ چوری کرنا بانیٔ پی ٹی آئی کی عادت ہے، ملک میں دہشت گردی کی لہر میں تیزی آپ کا دیا ہوا تحفہ ہے، آپ نے اپنے دور حکومت میں طالبان کو ری انٹیگریشن کے نام پر جیلوں سے رہا کیا، آج قوم اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔

مشیر برائے قانون و انصاف نے کہا کہ یہ بڑا پرچار کرتے ہیں کہ ہم ہیومین رائٹس کے علم بردار ہیں، اسٹاک ہوم سنڈ روم کی بیماری میں یہ مبتلا ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اپنی غیرقانونی حرکات کی وجہ سے پابندِ سلاسل ہیں، یہ کہتے ہیں کہ دنیا میں کوئی چیز ان کے ذریعے داغدار ہونے سے رہ نہ جائے۔

قومی خبریں سے مزید