• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائیکلون اسنی: سندھ میں بلدیاتی اداروں، اسپتالوں کو متحرک رہنے کا حکم

تصویر بشکریہ بھارتی میٹ ڈپارٹمنٹ
تصویر بشکریہ بھارتی میٹ ڈپارٹمنٹ

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ موسیمات اور پی ڈی ایم اے کی سائیکلون الرٹ پر ہدایات جاری کر دیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام محکموں بالخصوص انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کو مزید متحرک رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے صوبے کے تمام اسپتالوں کو اپنے انتظامات بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیش گوئی کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسپتالوں کی انتظامیہ اپنے اسٹاف کی حاضری یقینی بنائے، ماہی گیروں کے لیے محکمہ فشریز ہدایات جاری کرے۔

مراد علی شاہ نے محکمۂ آبپاشی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ  دریا، نہروں اور دیگر پانی کی گزرگاہوں کے بندوں کی نگرانی کرتے رہیں۔

قومی خبریں سے مزید