• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانیٔ پی ٹی آئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا نہیں اڈیالہ کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے: عظمیٰ بخاری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے  بانی پی ٹی آئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو شخص پاکستان سے زیادہ مغرب کو جانتا تھا اس کو آج مغربی میڈیا توہین کا لقب دے رہا ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کی کرپشن کی داستانیں 4 سال سے عالمی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے مسلسل 2 مرتبہ بانیٔ پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن انڈیکس اوپر جانے کی نشاندہی کی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ دامن میں توشۂ خانے کی گھڑیاں اور 90 ملین پاؤنڈ چھپائے آکسفورڈ کے چانسلر کا الیکشن لڑنے چلے ہیں، 9 مئی کی ناکام بغاوت کے سنگین مقدمات انڈر ٹرائل ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے بانیٔ پی ٹی آئی کے ماضی کے جملے دہراتے ہوئے کہا کہ چھوڑوں گا نہیں، این آر او نہیں دوں گا، معافی دے دیں جیسے بیانیے لیڈر نہیں گیدڑوں کے ہوتے ہیں، ہر ہفتے نئے بیانیے بنانے والا لیڈر نہیں بہروپیہ اور فراڈیہ ہوتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید