طالبان حکومت کے چیف آف اسٹاف محمد فصیح الدین فطرت نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی کاپاکستان نےکوئی ثبوت نہیں دیا۔
یہ بات انہوں نے کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ہے۔
افغان چیف آف اسٹاف محمد فصیح الدین نے کہا ہے کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کی موجودگی کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان سے پاکستانی فوج اور حکومت کے خلاف کارروائیوں کی بھی تردید کرتے ہیں۔