پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ گراس روٹ لیول پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
کراچی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹ بورڈ اور حکومت کے کام ہیں کہ مواقع فراہم کریں۔
راشد لطیف نے کہا کہ پروفیشنلزم کی کمی ہے، کرکٹ گراؤنڈز کی بھی کمی ہے۔ گھر کے قریب گراؤنڈ ہونے سے کھیل کا شوق پیدا ہوتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ لاہور کے جس گراؤنڈ سے کرکٹ کے 7 کپتان نکلے وہاں سڑک بنادی گئی۔
سابق کپتان نے بتایا کہ ابرار احمد کرکٹ چھوڑنا چاہتا تھا، وظیفہ لگنے کی وجہ سے کرکٹ کھیلا۔
انکا کہنا تھا کہ اسپورٹس کا کوئی انفرا اسٹرکچر نہیں، کھلاڑی خود اوپر جاتے ہیں۔