پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ڈائریکٹر معین خان نے کہا ہے کہ محمد حسنین میں کوئی تکنیکی مسئلہ نہیں، ہم نے اسے باہمی رضا مندی سے ریلیز کیا تھا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں معین خان نے کہا کہ ہم اس مرتبہ پی ایس ایل میں ایک بہتر کمبی نیشن کے ساتھ جانے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سوچ کے مطابق کمبی نیشن بنایا ہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ متوازن ہے ،فہیم اشرف اچھا فنشر ہے اسے پک کرنے کا سوچ کر آئے تھے۔