• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ٹیم بھیجنے کا فیصلہ اس وقت کی حکومت کا تھا، ذکا اشرف

جو بھی پاکستان کےلیے بہتر ہوسکتا ہے اس کےلیے ہماری نیک خواہشات ہونی چاہیے، ذکا اشرف - فوٹو: فائل
جو بھی پاکستان کےلیے بہتر ہوسکتا ہے اس کےلیے ہماری نیک خواہشات ہونی چاہیے، ذکا اشرف - فوٹو: فائل

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکا اشرف نے کہا ہے کہ بھارت ٹیم بھیجنے کا فیصلہ اس وقت کی حکومت کا تھا۔

لاہور میں پی ایس ایل ڈرافٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ دس سال پہلے پی ایس ایل کا پودا لگایا تھا۔ آج دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ یہی پودا ایک درخت بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور پاکستانی شائقین کےلیے پی ایس ایل اچھا ٹورنامنٹ ہے۔ یہ لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بڑے ریوینیو کا ایک اچھا ادارہ ہے۔

سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ حضوری باغ میں ڈرافٹ کروانا اچھی کاوش ہے، جو بھی پاکستان کےلیے بہتر ہوسکتا ہے اس کےلیے ہماری نیک خواہشات ہونی چاہیے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ بھارت ٹیم بھیجنے کا فیصلہ اس وقت کی حکومت کا تھا، وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنائی تھی جس نے ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ جو حکومت نے فیصلہ کیا تھا تو ہم بھی اس کے ساتھ تھے، بھارتی حکومت اور بورڈ کے ساتھ ہمیں ڈپلومیٹک معاملات ٹھیک کرنے چاہئیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید