پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں اپنے نمبر کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
انکا کہنا تھا کہ ہم نے بہترین کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی کوشش کی، عامر جمال کو پہلے ہی پک کر لیا گیا، پلیئرز کو بس ایکشن میں نظر آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں اپنے نمبر کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، جہاں ٹیم کی ضرورت ہوگی وہاں کھیلوں گا۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہر مرتبہ وننگ کمبی نیشن بنانے کی کوشش کرتے ہیں، اس مرتبہ ٹیم کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے۔
کپتان پشاور زلمی نے کہا کہ علی رضا نے مجھے بہت متاثر کیا ہے، وہ اچھا بولر ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے بہترین کھلاڑی پک کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہم ہر وقت پُرجوش اور فٹ رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ میں مکمل فٹ ہوں۔