آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے پاکستان آنے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ روہت شرما چیمئنز ٹرافی کے فوٹو شوٹ کےلیے پاکستان آسکتے ہیں۔
روہت شرما ممکنہ طور پر چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں کپتانوں کی پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے وہ ایونٹ میں شریک آٹھوں ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس اور فوٹو شوٹ کےلیے اکٹھے ہوں گے۔
آئی سی سی کے مطابق ہر ایونٹ سے قبل میزبان ملک میں تمام کپتان اکٹھے ہوتے ہیں تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما کے دورہ پاکستان کے حوالے سے حتمی فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔
خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔ ایونٹ میں بھارتی ٹیم 20 فروری کو بنگلادیش کے خلاف دبئی میں پہلا میچ کھیلے گی۔