• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 10 کیلئے کھلاڑیوں کا ڈرافٹ، وارنر اور ولیم سن بھی منتخب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کےلیے ڈرافٹ کے ذریعے فرنچائزز نے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دے دی۔ ڈیوڈ وارنر، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، جیسن ہولڈر، محمد نبی، شائی ہوپ جیسے غیرملکی کھلاڑیوں کو چن لیا گیا۔

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کی تقریب حضوری باغ لاہور کے شاہی قلعہ میں منعقد ہوئی جس میں فرنچائزز کے مالکان اور ٹیم مینجمنٹ نے تقریب میں شرکت کی۔

علاوہ ازیں تقریب میں شرکت کیلئے اولمپئن گولڈ میڈلسٹ اور ریکارڈ ہولڈر ارشد ندیم بھی پہنچے۔

پلاٹینم کیٹیگری

لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیرل مچل کو پک کیا۔

اس کے علاوہ کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیوڈ وارنر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹام کوہلر کیڈ مور کو پک کیا، کوئٹہ نے نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹر فن ایلن کو بھی پک کیا ہے۔

پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹیگری میں ٹام کوہلر کیڈ مور کو رائٹ ٹو میچ کے ذریعے لے لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پلاٹینم میں مارک چیپمین کو پک کر لیا۔

ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹیگری میں مائیکل بریسویل اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو شارٹ کو منتخب کیا۔

کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن اور وائلڈ کارڈ پر پلاٹینم کیٹیگری میں عباس آفریدی کو پک کیا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری

کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں آل راؤنڈر خوشدل شاہ جبکہ پشاور زلمی نے جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈ کاربن بوش کو منتخب کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں آل راؤنڈر جیسن ہولڈر کو اور لاہور قلندرز نے سری لنکا کے وکٹ کیپر بیٹر کوشل پریرا کو پک کر لیا۔

پشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں فاسٹ بولر محمد علی کو پک کر لیا۔

گولڈ کیٹیگری

پشاور زلمی نے گولڈ کیٹیگری میں وائلڈ کارڈ پر پاکستانی بیٹر عبدالصمد کو پک کر لیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے گولڈ کیٹیگری میں آسٹریلین آل راؤنڈر بین ڈوراشس کا انتخاب کیا جبکہ کراچی کنگز نے قومی فاسٹ بولر عامر جمال کو پک کر لیا۔

ملتان سلطانز نے گولڈ کیٹیگری میں قومی بیٹر کامران غلام کو اور پشاور زلمی نے بنگلا دیش کے فاسٹ بولر ناہید رانا کو پک کیا۔

پشاور زلمی نے گولڈ کیٹیگری میں قومی آل راؤنڈر حسین طلعت کا انتخاب کیا۔

سلور کیٹیگری

اس کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں ملتان سلطانز نے عاکف جاوید کو پک کیا جس کے بعد میر حمزہ کو کراچی کنگز نے پک کرلیا۔ 

پہلے راؤنڈ میں سلمان ارشاد کو اسلام آباد یونائیٹڈ، آصف آفریدی کو لاہور قلندرز، خرم شہزاد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ احمد دانیال کو پشاور زلمی نے پک کیا۔

سلور کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں پشاور زلمی نے افغانستان کے نجیب اللّٰہ زادران، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللّٰہ، کراچی کنگز نے بنگلادیشی بیٹر لٹن داس، اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد نواز کا انتخاب کیا۔ 

لاہور قلندرز نے آصف علی کو سلور کیٹیگری میں اپنے اسکواڈ میں شامل کیا جبکہ ملتان سلطانز نے رائٹ ٹو میچ کے تحت طیب طاہر کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا۔ 

تیسرے راؤنڈ میں لاہور قلندر نے بنگلادیش کے رشد حسین، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایندریس گوس، ملتان سلطانز نے گوڈاکیس موتی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کائل جیمیسن، ملتان سلطانز نے جوش لٹل اور لاہور قلندرز نے محمد اخلاق کو پک کیا۔ 

ایمرجنگ کیٹیگری

اس کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسن نواز، پشاور زلمی نے معاذ صداقت، ملتان سلطانز نے شاہد عزیز، اسلام آباد یونائیٹڈ نے سعد مسعود، لاہور قلندرز نے مومن قمر جبکہ کراچی کنگز نے ریاض اللہ کو پک کیا۔ 

دوسرے راؤنڈ میں کراچی کنگز نے فواد علی، لاہور قلندرز نے محمد عزب، اسلام آباد یونائیٹڈ نے حنین شاہ، ملتان سلطانز نے عبید شاہ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد ذیشان کا انتخاب کیا۔ 

سپلیمنٹری کیٹیگری 

سپلیمنٹری کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں اسلام آباد نے رائیلی میریدتھ، ملتان سلطانز نے جانسن چارلس، لاہور قلندرز نے کوشال مینڈس، پشاور زلمی نے الزاری جوزف اور کراچی کنگنز نے کین ولیم سن کو پک کیا۔ 

دوسرے راؤنڈ میں پشاور زلمی نے احمد دانیال، اسلام آباد یونائیٹڈ نے رسی ویندر ڈوسن، ملتان سلطانز نے شائی ہوپ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شان ایبٹ، کراچی کنگز نے محمد نبی اور لاہور قلندر نے سیم بلنگز کا انتخاب کیا۔ 

تیسرے راؤنڈ میں کراچی کنگز نے عمیر بن یوسف، ملتان سلطانز نے یاسر خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شعیب ملک کو چن لیا جبکہ لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی نے اپنی پک چھوڑ دیں۔

اسی طرح چوتھے راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی نے اپنی پکس ترک کیں جبکہ ملتان سلطانز نے محمد عامر برکی، لاہور قلندرز نے محمد نعیم کو پک کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید