• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس میں ’گلابی‘ پاؤڈر کیوں پھینکا جارہا ہے؟

تصویر بشکریہ اے ایف پی
تصویر بشکریہ اے ایف پی

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ پر 7 روز بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کے جنگلات سے شروع ہو کر وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لینے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے جبکہ 16 افراد لاپتہ ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس میں گھروں اور عمارتوں کی چھتوں، گاڑیوں اور سڑکوں پر ہر طرف ایک چمکدار گلابی پاؤڈر دیکھا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گلابی پاؤڈر کو جہازوں کے ذریعے ان جگہوں پر پھینکا جارہا ہے، اس مادّے کو آگ سے نمٹنے کے لیے پھینکا جاتا ہے۔

تصویر بشکریہ اے ایف پی
تصویر بشکریہ اے ایف پی

حکام نے تصدیق کی ہے کہ آگ کے شعلوں کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے اس پاؤڈر کے ہزاروں گیلن پچھلے ایک ہفتے میں استعمال کیے گئے ہیں۔ 

یہ گلابی پاؤڈر آگ پر قابو پانے میں کس طرح مدد کرتا ہے؟

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ آگ بجھانے والا مادہ (Phos-Chek) ہے جو 1960ء سے امریکا بھر میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ دنیا بھر میں آگ سے متاثرہ علاقوں میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مادہ بھی ہے۔

تصویر بشکریہ اے ایف پی
تصویر بشکریہ اے ایف پی

امریکی میڈیا کے مطابق آگ کے پہنچنے سے پہلے اس پاؤڈر نما چیز سے محفوظ اور اہم چیزوں کو ڈھانپ دیا جاتا ہے۔ یہ آگ کو ہوا دینے اور شعلوں کو پھیلنے سے روکتا ہے۔

حکام کے مطابق یہ مادّہ پانی کے مقابلے میں کسی بھی چیز پر زیادہ دیر تک ٹھہر سکتا ہے تاہم ہوا سے پھینکنے یا پھر تیز ہوا کے باعث یہ پاؤڈر مرضی کی جگہ سے دور گر سکتا ہے جس سے اس کی افادیت میں کمی ہو جاتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید