محکمۂ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں سب سے زیادہ 127.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ریکارڈ کے مطابق گلشنِ حدید میں 46، ناظم آباد میں 45.2، کیماڑی میں 42، پی اے ایف فیصل بیس میں 38، کورنگی میں 36.3 جبکہ نارتھ کراچی میں 32.9 ملی میٹر بارش بارش ریکارڈ کی گئی۔
یونیورسٹی روڈ میٹ کمپلیکس پر 32.8، قائد آباد میں 29.5، اولڈ ایئر پورٹ پر 29.4، گلشن معمار میں 26، پی اے ایف مسرور بیس میں 25.5، جناح ٹرمینل پر 25.4، اورنگی میں 18.8 اور گڈاپ میں12.1 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سب سے کم بارش ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 10.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔