کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں صبح سویرے قوس و قزح نمودار ہوئی جس نے بادلوں سے ڈھکے آسمان پر رنگ بکھیر دیے۔
یہ قوس و قزح کی تصویر کراچی کے ایک شہری نے اپنے موبائل فون میں محفوظ کی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں کئی روز سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کاسلسلہ جاری ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ کل 31 اگست تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب شہر کی مصروف ترین کاروباری شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر تیز ہوائیں چلنا شروع ہو گئیں۔
کراچی کے علاقے قیوم آباد چورنگی، اختر کالونی سے ایف ٹی سی آنے اور جانے والی سڑک، لیاقت آباد سے حسین آباد جانے والی سڑک پر بارش کا پانی جمع ہے جبکہ ایم اے جناح روڈ سے بارش کے پانی کا نکاس کر دیا گیا ہے۔