رحیم یارخان پولیس نے چشتیاں کے رہائشی کو ہنی ٹریپ کا شکار ہونے سے بچا لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بین الصوبائی پولیس چوکی داعوالہ پر کارروائی کرتے ہوئے، شہری کو اغواء ہونے سے بچایا گیا ہے۔
اغواء کاروں نے ملازمت کا جھانسہ دے کر شہری کو کشمور بلایا تھا، چشتیاں کا شہری آصف کچا کشمور کی جانب جا رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک ملک بھر کے 471 افراد کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء ہونے سے بچایا جا چکا ہے۔
ڈی پی او نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری فون کالز اور سوشل میڈیا پر دیے گئے جھانسوں میں نہ آئیں۔