• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند --- فائل فوٹو
راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند --- فائل فوٹو

راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مون سون کے سیزن میں راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر  ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر جاری کر دی ہیں، راول ڈیم کے اسپل ویز آج 12 بجے کھولے جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ندی نالوں کی جانب جانے سے اجتناب کریں، ندی نالوں اور پلوں کی سخت مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں کے مکین احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور مال مویشی کو بر وقت محفوظ مقام پر منتقل کر لیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ سیلابی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی تیاری مکمل ہے، شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فی الفور 16 پر رابطہ کریں۔

قومی خبریں سے مزید