• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: دیہی علاقوں میں ماہر اساتذہ کی بھرتی شروع

---- فائل فوٹو
---- فائل فوٹو

وفاقی سیکریٹری تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ماہر اساتذہ کی بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔

وفاقی سیکریٹری تعلیم کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں کے 23 اسکولوں میں جدید تعلیم دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے وزارتِ تعلیم نے نجی ادارے کے اشتراک سے ماہر اساتذہ کی بھرتیاں شروع کی ہیں۔

وفاقی سیکریٹری تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں کے 23 اسکولز میں 120 ماہر اساتذہ کو بھرتی کیا جائے گا۔ 

محی الدین وانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی اداروں کے اشتراک سے تعلیم میں جدت کا کام کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید