گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) سنی تحریک کے زیر اہتما م بھارتی فو ج کیخلا ف مظا ہر ہ اور تحفظ حرمین شریفین ریلی نکالی گئی۔باغبانپورہ چوک میں کشمیری مسلمانوں کے حق میں بھارت افواج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر مو لانا ڈاکٹر ارشد رضوی ،قار ی محمد اشرف قادری،مولانا عامر سجاد ،مو لانا سیدوسیم الحسن شاہ،محمد آصف مغل،چوہدری محمد نبیل کھوکھر ،محمد آصف عطاری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردانہ کارروائیاں قابل مذمت ہیں، بھارتی حکومت نے کشمیر ی مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے اوران کا بے دریغ قتل عام کیا جا رہا ہے مز ید برآںسنی تحریک کے زیر اہتمام نو شہر ہ سانسی میں تحفظ حرمین شریفین ریلی چوک میلاد مصطفی سے چوک حیا ۃالنبی تک نکالی گئی جس کی قیادت مولانا غلام حسن حسانی حافظ محمد شعیب قادری،،حافظ یونس چشتی،سلیم قادری ،مو لانا تنویر عطاری و دیگر نے کرتے ہوئے کہاکہ مدینہ منورہ میں دھماکے عالم اسلام کے قلب پر دھماکے ہیں، اس کے ذمہ دار دنیا وآخرت میں قہر خداوی سے نہیں بچ سکتے۔مسلمانوں کے مرکزایمان پر حملے سے زیادہ بڑا کوئی سانحہ ہونہیں سکتا، فکری اور دفاعی طور پر روضہ رسولؐ کے تحفظ کی ضرورت ہے۔