• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کا اجلاس: ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات جاری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وفاقی حکومت کی جانب سے رواں سال جون تک ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزرات خزانہ کی جانب سے قرضوں پر مبنی جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق رواں سال جون تک ملکی قرضہ 71 ہزار ارب روپے تھا، ملکی مجموعی قرضے کا 66 فیصد ملکی اور 34 فیصد غیر ملکی قرضوں پر مشتمل ہے۔

وزرات خزانہ کے مطابق رواں سال جون پاکستان پر 47 ہزار ارب روپے سے زائد ملکی اور 24 ارب روپے سے زائد غیر ملکی قرضہ ہے، ملکی قرضہ، حکومتی سیکیورٹی کے اجراء، بیرونی قرضہ، ترقیاتی شراکت داروں اور کمرشل اداروں سے حاصل کیا جا رہا ہے۔

2024ء سے 2040ء تک قرض ادائیگی کا شیڈول

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزارتِ خزانہ نے آئندہ سال 2024ء سے سال 2040ء تک قرض ادائیگی کا شیڈول بھی پیش کیا۔

وزراتِ خزانہ کے مطابق رواں سال 2024ء میں 18 ہزار 7 سو ارب روپے، 2025ء میں 8 ہزار 7 سو ارب روپے قرض کی ادائیگی کی جائے گی، 2026ء میں 7 ہزار 6 سو ارب روپے اور 2027ء میں 4 ہزار 3 سو ارب روپے قرض کی ادائیگی کی جائے گی۔

اسی طرح 2028ء میں 6 ہزار اور 2029ء میں 8 ہزار 4 سو ارب سرکاری قرض کی ادائیگی کی جائے گی۔

وزراتِ خزانہ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 2030ء میں 2 ہزار 4 سو ارب روپے اور 2031ء میں 2 ہزار 6 سو ارب روپے کے سرکاری قرض کی ادائیگی شیڈول ہے،2031ء میں 1 ہزار ارب روپے سے زائد سرکاری قرض کی ادائیگی شیڈول ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید