پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے آج کے دوسرے سیشن میں بھی مثبت رجحان ہے اور انڈیکس 99 ہزار سے اوپر ہی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1 ہزار 721 پوائنٹس کے اضافے سے 99 ہزار 49 پر آ گیا ہے۔
آج پہلے سیشن کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس پہلے 98 ہزار اور پھر 99 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پہلے سیشن میں مثبت رجحان رہا جہاں 100 انڈیکس 1 ہزار 644 پوائنٹس کے اضافے سے 98 ہزار 972 پر بند ہوا۔
پہلے سیشن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی۔
بازارِ حصص کے پہلے سیشن میں 65 کروڑ شیئرز کے سودے 26 ارب روپے میں طے ہوئے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 97 ہزار 328 پر بند ہوا تھا۔
ادھر انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 16 پیسے کم ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 96 پیسے کا تھا۔