پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا جہاں 100 انڈیکس 3 ہزار 34 پوائنٹس کے اضافے سے 97 ہزار 798 پربند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 5 ہزار 2 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 99 ہزار 623 جبکہ کم ترین سطح 94 ہزار 620 رہی ۔
حصص بازار میں اس 1 ہفتے کے دوران 4.95 ارب شیئرز کے سودے ہوئے ۔
شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 172 ارب روپے رہی ۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 311 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 518 ارب روپے ہے۔