• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے جمعہ کی شام سرکلر نمبر 6(ون) ایس (آئی آر آپریشنز)2024ء 181670آر جاری کیا گیا ہے۔ یہ سرکلر ان لینڈ ریونیو کے ملک بھر میں موجود چیف کمشنرز آف لارج ٹیکس پیئرز آفسز‘ میڈیم ٹیکس پیئرز آفسز‘ کارپوریٹ ٹیکس پیئر آفسز‘ ریجنل ٹیکس پیئرز آفسز کو بھیجا گیا ہے جس میں 30اگست 2024ء تک جمع کئے گئے انکم ٹیکس‘ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹیز اور سیلز ٹیکس کا ڈیٹا طلب کیا گیا ہے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام ایل ٹی اوز ٹیکس پیئرز آفس‘ ایم ٹی او‘سی ٹی اوز اور آر ٹی اوز ٹیکسوں کی وصولی کیلئے 8بجے رات تک کھلے رکھے جائیں گے۔ اس دوران ٹیکسوں کی وصولی کے علاوہ زیرالتواء پی ایس آئی ڈی کی کلیئرنس بھی ہو گی۔ اس سرکلر کی نقول چیئرمین ایف بی آر کے سپیشل اسسٹنٹ‘ ممبر آئی آر کے سپیشل اسسٹنٹ اور دوسرے متعلقہ عہدیداروں کو بھی بھجوائی گئی ہیں۔