• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے آموں سے 4 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کمائے

کراچی(این این آئی)پاکستان کے مقامی آم بیرون ملک بیچ کر 4کروڑ 67لاکھ ڈالرز کمائے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزارت تجارت نے رواں سال آم کی برآمدات کی تفصیلات ایوان میں پیش کردی گئی، جس کے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے 42ممالک کو آم برآمد کرکے رواں برس 4 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کمائے ہیں۔

سب سے زیادہ 1 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے آم برطانیہ، اور 92 لاکھ امریکی ڈالر کے آم متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کو برآمد کیے گئے۔

افغانستان کو 22 لاکھ ڈالر، سعودی عرب کو 13 لاکھ جبکہ عمان کو 17 لاکھ ڈالر کے آم برآمد کیے گئے۔

اسی طرح قزاقستان نے سب سے زیادہ 8.95 ملین ڈالرز، جرمنی 19 لاکھ ڈالر جبکہ دیگر ممالک کو 44 لاکھ ڈالر کے آم برآمد کیے گئے۔واضح رہے کہ رواں مالی سال کے دوران 13 ہزار 681 میٹرک ٹن آم برآمد کیا گیا