• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا گیس اینڈ آئل کمپنی سے 38 ہزار ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پیشگی درآمد پر نالاں

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ )گیس اینڈ آئل (جی او) کمپنی کی جانب سے 38000ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل لانے والے کارگو کی غیر متوقع طور پر پیشگی درآمد نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو نالاں کردیا ہے جبکہ نگراں ادارے نے پیٹرولیم ڈویژن سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر میری ٹائم منسٹری کو ہدایت کرے کہ وہ جہاز کو بندرگاہ پر برتھ کی اجازت نہ دے ،اس خوف سے کہ اس سے ملک میں تیل کی فراہمی کی پہلے سے مربوط حکمت عملی کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔گیس اینڈ آئیل کمپنی نے 12-13 اگست 2024 کو منعقدہ PRM (پروڈکٹ ریویو میٹنگ) کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے جس کے بجائے 38000 ٹن ڈیزل یعنی ʼMT NCC BADERʼ کا کارگو درآمد کیا گیا ہے جو آج (1 ستمبر 2024) کو بندرگاہ پر پہنچنا ہے۔گیس اینڈ آئیل کے اس اقدام سے قومی تیل کی سپلائی چین (NOSC) میں خلل پڑے گا۔ اوگرا نے 30 اگست 20024 (جمعہ) کو گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ کے چیئرمین کو لکھے گئے اپنے خط میں اپنی برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید