• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکوں، منی چینجرز کیلئے ترسیلات زر بڑھانے کی اسکیمیں منظور کر لی گئیں

اسلام آباد( این این آئی)بینکوں اور منی چینجرز کیلئے ترسیلات زر بڑھانے کی اسکیمیں منظور کر لی گئیں جس کے تحت زیادہ ترسیلات زر وصول کریں اور زیادہ مالیاتی فائدہ اٹھائیں اسکیم منظور کی گئی ہے۔ترسیلات زر وصول کرنے پر سعودی عرب ریال میں منافع دیا جاتا ہے، سعودی ریال کو روپیہ میں تبدیل کر کے ڈالر ریٹ پر تقسیم کیا جاتا ہے لیکن منی چینجرز اور بینکوں کو ترسیلات پر منافع فراہم کرنے کا طریقہ کار پرانا ہے۔منی چینجر کو ترسیلات زر بینکوں میں ڈیکلیئر کرنے پر 2 روپے فی ڈالر ملیں گے، گزشتہ سال کی نسبت ترسیلات زر ٹارگٹ کے مطابق اضافہ پر 3 روپے منافع ملے گا۔گزشتہ سال کی نسبت مزید ترسیلات زر ٹارگٹ کے مطابق اضافہ پر 4 روپے منافع ملے گا۔