• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عراق میں پھنسے 300 سے زائد پاکستانی زائرین کو لانی والی پرواز بغداد سے کراچی پہنچ گئی۔

زائرین کی آمد سے قبل گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ان سے رکن قومی اسمبلی حمید حسین نے ملاقات کرکے مسئلہ کی طرف توجہ دلائی تھی جس پر انہوں نے عراقی سفیر سے بات کی تھی۔

دفتر خارجہ کے مطابق عراق ایئر ویز کے دو طیاروں میں فنی خرابی کے باعث 654 پاکستانی زائرین بغداد ایئرپورٹ پر پھنس گئے تھے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے معاملے سے متعلق عراق میں پاکستانی سفیر ذیشان احمد کو فون کیا تھا۔ 

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاسپورٹ گم ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، صورتحال ٹورازم کمپنیوں کی بےانتظامی کے باعث پیدا ہوئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ زائرین کو لے کر دوسری پرواز آج سہہ پہر 3 بجے کے بعد کراچی پہنچنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بغدار ایئرپورٹ پر 654 پاکستانی زائرین پھنس گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید