مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کا جلسہ صوابی کے جلسے سے بھی بڑا ہو گا۔
میڈیا سےگفتگو کے دوران بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات کرنا صوبائی حکومت کا مینڈیٹ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مسئلہ طالبان نہیں بلکہ وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی ہے، اختلافِ رائے ضرور ہوتا ہے مگر خیبر پختون خوا حکومت میں کوئی اختلافات نہیں۔
بیرسٹر سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات میں خیبر پختون خوا اسمبلی کو حصہ نہیں لینے دیا گیا، چیئرمین سینیٹ کو انتخاب میں حصہ نہیں لینے دیا گیا، ان کی حیثیت کیسے تسلیم کریں؟