طوفان اسنیٰ کراچی سے 300 کلومیٹر دور ہونے کے باوجود شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان اسنیٰ کراچی اور گوادر سے 300، 300 جبکہ اورماڑہ سے 230 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح بھی کراچی میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔