محکمہ موسمیات نے کراچی میں 27 سے 31 اگست تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 5 روز کے دوران سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 226 ملی میٹر ہوئی۔ گلشن حدید میں 175 ملی میٹر اور قائد آباد میں 161 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 27 تا 31 اگست 2024ء تک ناظم آباد میں 122 اور کیماڑی میں 105 ملی میٹر بارش ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق 5 روز کے دوران کورنگی اور نارتھ کراچی میں 100، فیصل بیس 95، اولڈ ایئرپورٹ پر 77 اعشاریہ 5 ملی میٹر بارش ہوئی۔ گلشن معمار 75 اعشاریہ 6 اور جناح ٹرمینل میں 75 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مسرور بیس میں 62 اعشاریہ 5، بن قاسم میں 56 اعشریہ 3، اورنگی ٹاؤن میں 44 اعشاریہ 3، ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 43، صدر 37 اور گڈاپ میں 30 ملی میٹر بارش ہوئی۔